ایک نیوز:ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈزکےفائنل میچ میں بھارتی لیجنڈزنےپاکستان کےچیمپئنزکو5وکٹوں سےشکست دےکرورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈزکاٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق برمنگھم میں ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈزکاایو نٹ اختتام پذیرہوگیا۔
ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈزکےفائنل میچ میں قومی ٹیم نےروایتی حریف بھارت کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا۔
پاکستان لیجنڈزنےایونٹ میں گروپ میچزمیں تمام 5میچوں میں سے4میچ جیتےجس میں قومی ٹیم نےبھارتی سورماؤں کوبھی شکست دی تھی۔پھرپاکستانی لیجنڈزنےسیمی فائنل میں ویسٹ انڈیزکو20سکورسےشکست دےکرفائنل میں جگہ بنالی جبکہ بھارتی ٹیم نےکرکٹ کی سپرپاورآسٹریلیاکومات دےکرفائنل کاٹکٹ حاصل کرلیا۔
پاکستان چیمپئنز نے بھارت کو جیت کیلئے157رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20اوورزمیں 6وکٹوں پر156رنز بنائے پاکستان کی جانب سےشعیب ملک نے41رنز کی شاندار اننگز کھیلی کامران اکمل24،صہیب مقصود نے21،مصباح الحق نے18رنز بنائے سہیل تنویر 19رنز اور شاہد آفریدی4رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے شرجیل خان12،یونس خان7اورعامر یامین نے7رنز بنائے۔
پاکستان چیمپئنزکے157رنزکےہدف کےتعاقب میں بھارتی لیجنڈزنے19.1اوورمیں 157رنزکاہدف حاصل کرکےورلڈچیمپئنزکےفائنل میں قومی ٹیم کوشکست دےکر ورلڈچیمپئنزآف لیجنڈزکاٹائٹل بھارتی لیجنڈزنےاپنےنام کرلیا۔