ایک نیوز:ودہولڈنگ ٹیکس کےمعاملےپرسیمنٹ ڈیلرزایسوسی ایشن نےبھی ہڑتال کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نےبجٹ2024-25میں ٹیکسوں کےانبارلگادئیےہیں،جس کےبعدمہنگائی کاطوفان آناشروع ہوگیاہے، حکومت نےودہولڈنگ ٹیکس لگایاہےجس کی وجہ سےپہلےفلورملزنےہڑتال کی جس کوآج تین دن ہوگئےہیں اس کےبعداب سیمنٹ ڈیلرایسوسی ایشن نےآج رات سےہڑتال کااعلان کردیاہے۔
چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن ساجد چودھری کاکہناتھاکہ آج رات بارہ بجے کے بعد کسی کمپنی سے ڈیلر سیمنٹ کی سپلائی نہیں لیں گے سب سے بڑا ہمارا مسئلہ ودہولڈنگ ٹیکس ہے فائلر پر ٹیکس صفر عشاریہ 5 فیصد، نان فائلر پر اڑھائی فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے اڑھائی فیصد 32 سے 33 روپے بنتا ہے۔
ساجد چودھری کامزیدکہناتھاکہ سیمنٹ ڈیلر کو ایجنٹ بنا کر یہ ٹیکس اکٹھے کرنے کا کہا ہے ہم پہلے بھی ٹیکس دیتے رہے ہیں اب بھی دینےکو تیار ہیں۔ سیکشن 236 کے تحت ڈیلر کو ودہولڈنگ ایجنٹ بنا دیا گیا ہے سیمنٹ سیکٹر کو ایف ایم سی جی میں ڈال دیا گیا ہے ۔ہم ڈسٹریبیوٹر ہیں، کوئی سیمنٹ ڈیلر ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ ہو کر کاروبار نہیں کر سکتا،4 سے 7 روپے ہماری کمائی ہے، اس میں سے 35 روپے ٹیکس کہاں سے دیں ۔
حسن ناز سینئر نائب صدر سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن کاکہناتھاکہ سیکشن 236کے تحت لگایا گیا ٹیکس خوش آئند ہے ٹرن اوور ٹیکس ہم پہلے سے دے رہے ہیں ۔ فائلر کو 35 روپے کم اور نان فائلر کو زیادہ ریٹ نہیں لگا سکتے، سیمنٹ فیکٹری کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں یہ آپ کا اور ایف بی آر کا معاملہ ہے، ایف بی آر اور حکومت کو مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔
رہنماسیمنٹ ڈیلرایسوسی ایشن کاکہناتھاایف بی آر 76 سالوں میں رجسٹرڈ نہیں کر سکا ہم کیسے کر سکتے ہیں، 10 کروڑ سے زائد والے ریٹیلرز پر لازم قرار دیا گیا کہ وہ پوائنٹ آف سیلز لگائے ،جب کاروبار کا پہیہ نہیں چلے گا تو ٹیکس کیسے آئے گا بے جا ٹیکسز لگا دئیے ہماری بات کوئی سننے والا نہیں ہے، ڈسٹری بیوٹر پوائنٹ آف سیلز میں نہیں آتا مگر پریشان کیا جا رہا ہے۔