ویب ڈیسک: نائیجیریا میں بچوں کے ایک سکول کی عمارت گر نے سے22طلبہ جاں بحق جبکہ 132زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیٹیو سٹیٹ کے جوس نارتھ ڈسٹرکٹ میں سینٹ اکیڈمی سکول کے کلاس رومز کی چھت گرگئی،چھت گرنے کے بعد ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے طلبہ مدد کیلئے پکارتے رہے،امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹاکر کافی بچوں کو ریسیکو کیا جبکہ اس دوران ریسکیو ٹیموں کیساتھ بچوں کےد والدین بھی مدد کرتے رہے اور اپنے بچوں کو ڈھونڈنے کیلئےبھاگ دوڑ کرتے رہے۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ دو منزلہ عمارت ہاؤسنگ سینٹ اکیڈمی گرنے سے متعدد طلبہ جان کی بازی ہار گئے البتہ خمی ہونیوالے طلبہ کی تعداد یا دیگر تفصیلات نہیں بتائی جارہی ہیں۔