ایک نیوز: تنخواہوں میں اضافےکے آرڈر جاری ہو گئے،حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا آڈر جاری کر دیا۔
گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین میں کی تنخواہ میں 25فیصد اضافہ کیاجائے گا ،گریڈ 17سے گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تما م سیکرٹریوں کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مراسلہ بجھوادیا، ڈپٹی کمشنر ز سمیت دیگر افسران کو بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو ایڈہاک ریلیف کا نام دیاگیا ہے۔
پنجاب کے پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، یکم جولائی 2024 کو ریٹائر ہونے والے ملازمین کو 15 فیصد پنشن میں اضافہ نہیں ملے گا۔
پنجاب حکومت کے پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ارسال کر دیا گیا۔