ایک نیوز:کراچی سے سکھر جانیوالی پی آئی اے کی پروازراستے سے بھٹک گئی ،ایئر ٹریفک کنٹرول کی بروقت کارروائی سے طیارہ کوکسی ہنگامی صورتحال سے بچالیا گیا۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے536کراچی سے سکھر کے لئے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا نیوی گیشن خراب ہوگیا ،طیارہ اپنے روٹس سے ہٹ کر دوسرے روٹ پر جارہا تھا۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو وارننگ دی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو بتایا آپ راستہ بھٹک گئے ہو، غلط سمت پر جارہے ہو کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کوبتایا اس کا نیوی گیشن سسٹم خراب ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان سے براہ راست رابطہ کرکے اس کی رہنمائی کی اور طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا۔
نیوی گیشن خراب،سکھر جانیوالی پی آئی اے کی پروازراستہ بھٹک گئی
Jul 13, 2024 | 18:13 PM