پاکستانی بہنوں کا ملک کیلئے بڑا اعزاز ،گولڈ میڈل جیت لیے

پاکستانی بہنوں کا ملک کیلئے بڑا اعزاز ،گولڈ میڈل جیت لیے
کیپشن: Pakistani sisters won the gold medal, a great honor for the country

ایک نیوز: پاکستانی ایک ہی خاندان کی تین بہن کھلاڑیوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا، جنوبی افریقہ میں منعقدہ ایکویپڈ ایونٹ میں مزید تین گولڈ میڈل جیت لیے ۔
ایکویپڈ پاورلفٹنگ میں سائبل سہیل نے 52 کلو گرام میں گولڈ میڈل جیتا، ویرونکا سہیل نے 57 کلوگرام میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ٹوینکل سہیل نے 84 کلو گرام کلاس میں گولڈ میڈل جیتا ۔
تینوں بہنوں نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ دونوں ایونٹس میں 15 گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔