ایک نیوز: پی ٹی آئی نے لاہور کے مینار پاکستان پر 14 اگست کو جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نےچودہ اگست کو جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنرکودرخواست جمع کرادی ہے،سینئرنائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کرینگے، تحریک انصاف کو چودہ اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے۔
پی ٹی آئی کالاہور مینار پاکستان پر 14اگست کو جلسہ کرنیکا فیصلہ
Jul 13, 2024 | 17:03 PM