پی ٹی آئی کالاہور مینار پاکستان پر 14اگست کو جلسہ کرنیکا فیصلہ 

پی ٹی آئی کالاہور مینار پاکستان پر 14 اگست کو جلسہ کرنیکا فیصلہ 
کیپشن: PTI's decision to hold a rally on August 14 at Lahore Minar Pakistan

ایک نیوز: پی ٹی آئی نے لاہور کے مینار پاکستان پر 14 اگست کو جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نےچودہ اگست کو جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنرکودرخواست جمع کرادی ہے،سینئرنائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کرینگے، تحریک انصاف کو چودہ اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے۔