شہباز شریف کی نوازشریف سے ملاقات،سپریم کورٹ کے فیصلے،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف کی نوازشریف سے ملاقات،سپریم کورٹ کے فیصلے،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: Shahbaz Sharif's meeting with Nawaz Sharif, Supreme Court decision, discussion on the country's political situation

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ن لیگ نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ون آن ون ملاقات چھانگلہ گلی مری میں ہوئی ۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے محرکات اور اثرات بھی بات چیت کی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔
پارٹی صدر کا ایک جماعت کے حق میں فیصلے پر اظہارِ ناگواری ،نواز شریف کا پارٹی نے قیادت سے وسیع مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ کی مرکزی قیادت کا اجلاس پیر کو مری میں طلب کر لیا گیا ہے،پارٹی کے تمام اہم رہنما مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
 پارٹی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شرکت کرینگے ،نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، ن لیگی قیادت مستقبل کی سیاسی حکمت عملی بھی طے کرے گی۔
  سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو ریلیف دینے پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ن لیگ اجلاس میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔