سونے کی قیمت میں اضافہ 

سونے کی قیمت میں اضافہ 
کیپشن: Increase in the price of gold

ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 49 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا،10 گرام سونا 2 لاکھ 13 ہزار 820 روپے پر پہنچ گیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2410 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
جبکہ آج چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 

سونے کی فی تولہ قیمت  2200روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 49ہزار روپے ہوگئی تھی، 10گرام سونا ایک ہزار 886روپے مہنگا ہونے کے بعد 2لاکھ 13ہزار 477 روپے کا ہوگیا  تھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2ہزار 900روپے پر مستحکم تھا۔