پیرس اولمپک گیمز :پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اتھلیٹس کا اعلان کرد یا 

پیرس اولمپک گیمز :پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اتھلیٹس کا اعلان کرد یا 
کیپشن: Paris Olympic Games: Pakistan Olympic Association announced the athletes

ایک نیوز: پیرس اولمپک گیمز کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے میگا ایونٹ کے اتھلیٹس کا آفیشل اعلان کر دیا۔
  پاکستان اتھلیٹکس، شوٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے گا ، ارشد ندیم اور جہاں آراء نبی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے پرچم بردار ہوں گے ، محمد شفیق قومی دستے کے شیف ڈی مشن اور جاوید شمشاد لودھی ڈپٹی سی ڈی ایم ہوں گے۔
 قومی دستے میں شامل کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز 19 جولائی سے 24 جولائی تک مختلف گروپس میں پیرس کیلئے روانہ ہوں گے۔