یوٹیوب نے ٹک ٹاک طرز کا نیا فیچر متعارف کروادیا 

یوٹیوب نے ٹک ٹاک طرز کا نیا فیچر متعارف کروادیا 
کیپشن: YouTube has introduced a new TikTok-style feature

ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے ویڈیوز بنانیوالے صارفین کیلئے ایک اور زبردست سہولت متعارف کروا دی ہے، ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں کے لیے یوٹیوب آئے روز کوئی نہ کوئی نیا فیچرزسامنے لاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے اعلان کیا ہے کہ متعارف کردہ نئے فیچرز میں سے بعض فیچرز فوری طور پر صارفین کیلئے دستیاب ہونگے جبکہ دیگر فیچرز کی دستیابی بھی کچھ ہفتوں انتظار کر نا پڑھے گا۔
صارفین کیلئے یوٹیوب شارٹس کے نام سے متعارف کرایا گیا ایک نیا فیچر ٹک ٹاک کے فیچرجیسا ہے جس کیلئےصارفین کوآرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اوور کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یوٹیوب شارٹس میں سکرین کے اوپر بائیں کونے پر ایڈوائس کے بٹن پر کلک کرکے آپ فی الحال دی گئی 4 آوازوں میں سے اپنی پسند کی کوئی بھی آواز کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس سے ویڈیو بنا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیوب میں ایک اور نیا فیچر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کا فیچر ہے جسکے ذریعے آپ ویڈیو سے نکلے بغیر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کو استعمال کرسکیں گے اور مختلف فونٹس اور رنگوں سے کیپشنز کے انداز کو بھی تبدیل کرسکیں گے۔ 
اسی طرح کمپنی صارفین کیلئے مائن کرافٹ ایفیکٹس کے ایک نئے سیٹ کو بھی ویڈیو سروس کا حصہ بنایا رہی ہے۔