ایک نیوز: سانپ سمگل کرنے کا انوکھا اندازسامنےآیاہے، چین میں 100 سے زائد زندہ سانپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
کسٹم حکام کے مطابق ہانگ کانگ سے آنے والے شخص نے زندہ سانپوں کو اپنی پتلون کی جیبوں میں چھپا رکھا تھا۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ جب اس شخص کی تلاشی لی گئی تو تلاشی کے دوران 6 پلاسٹک بیگوں میں رکھے مختلف اقسام کے کلبلاتے زندہ سانپ برآمد کر لیے۔
چین میں غیر مقامی جانوروں، پرندوں اور حشرات کو بغیر اجازت لانے پر پابندی ہے۔