190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی 

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی 
کیپشن: 190 million pound reference hearing adjourned till July 20

ایک نیوز: اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی گئی،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔    
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرالیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور اعظم خان کو جرح کیلئے طلب کرلیا۔ 
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء 20 جولائی کو تینوں گواہان پر جرح کرینگے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
 پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مین کونسل ظہیر عباس چودھری اور عثمان گل عدت میں نکاح کیس کی سماعت میں مصروف ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔