پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی ردوبدل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی ردوبدل
کیپشن: Major fluctuations in the prices of petroleum products

ایک نیوز:16جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.67 روپے اضافے کا امکان کیا جا رہا ہے،اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 273.28روپے تک پہنچے کا امکان ہے ۔
جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3.72 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے،اضافےکے بعد ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے اضافہ کا امکان ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 0.92 روپے فی لیٹر اضا فہ ہو سکتا ہے۔ 
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائیگی ایل ڈی او کی قیمت 166.65 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔