پی سی بی کا فاسٹ بولر نسیم شاہ کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ 

Jul 13, 2024 | 12:23 PM

ایک نیوز: ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، نسیم شاہ کا دی ہینڈرڈ لیگ کے لیے برمنگھم فونکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ نسیم شاہ کو انجریز سے بچانے اور ورک لوڈ مینجمنٹ کم کرنے کے لیے این او سی نہیں دی جارہا ، نسیم شاہ گزشتہ برس بھی لیگ کےدوران انجریز مسائل سےدوچار ہوئے تھے ۔
نسیم شاہ ٹیسٹ فارمیٹ کے بھی اہم بولر ہے، اگلےماہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔    

مزیدخبریں