وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،پاک امریکہ تعلقات و باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،پاک امریکہ تعلقات و باہمی امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: US Ambassador Donald Bloom met with the Minister of Interior, discussed Pakistan-US relations and mutual issues

ایک نیوز: امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزارت داخلہ آمد ہوئی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا خیر مقدم کیا۔
  وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اہم ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق باہمی اشتراک سے اکتوبر میں لا انفورسمنٹ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں وزارت داخلہ بھر پور معاونت کرے گی،حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
  محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ باہمی تعاون کے مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا، اسلام آباد پولیس کے افسران کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ٹریننگ کے خواہشمند ہیں،پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نےکہا کہ اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں، امریکہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کامیاب رہا، بہترین انتظامات کئے گئے، امریکہ بین الاقوامی کرکٹ کی نئی منزل بنا ہے، پاکستان، امریکہ اور کینیڈا کی سہ ملکی سیریز اور امریکہ اور کینیڈا میں ایک کرکٹ لیگ کے انعقاد پر کام کر رہے ہیں۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔