پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا
کیپشن: A staff level agreement was signed between Pakistan and the IMF

ایک نیوز: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا، پاکستان کا آئی ایم ایف کیساتھ 7ارب ڈالر کا قرض معاہدہ طے پا گیا، آئی ایم ایف پاکستان سے 37 ماہ کیلئے قرض پروگرام پر معاہدہ ہوا ہے۔
 اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نئے قرض پروگرام کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا، نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا، گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان میں معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہوا۔