وفاقی حکومت کاسیاحت کےفروغ کیلئےبڑافیصلہ

وفاقی حکومت کاسیاحت کےفروغ کیلئےبڑافیصلہ
کیپشن: A big decision of the federal government for the promotion of tourism

ایک نیوز:وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کا سکول قائم کرنے کی منظوری دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی سکول کے قیام کے لئے 14 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

موسمیاتی تبدیلیوں پر وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم کمیٹی کی سربراہ مقررکردی گئیں،کمیٹی کے قیام سے متعلق وزیر اعظم آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
کمیٹی گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی سکول کے قیام پر 15 روز میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی ،کمیٹی گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کا تربیتی سکول کے لئے جگہ اور اخراجات کا تعین کرے گی ،کمیٹی ملک میں سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی بہتری کے لئے سفارشات دے گی۔کمیٹی گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کرے گی۔
کمیٹی سکول کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے حوالے سفارشات دی گی،کمیٹی میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کوبھی شامل کرلیاگیا،وزیر سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔