اندھیرنگری چوپٹ راج،لاہورمیں جرائم کی وارداتوں میں ہوشربااضافہ

اندھیرنگری چوپٹ راج،لاہورمیں جرائم کی وارداتوں میں ہوشربااضافہ
کیپشن: Increase in crime incidents in Andheringri Chopt Raj, Lahore

ایک نیوز:اندھیرنگری چوپٹ راج،لاہورمیں جرائم کی وارداتوں میں ہوشربااضافہ ہونےسے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 490وارداتیں رپورٹ ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی دن بدن کراچی کی طرح کرائم میں بےتحاشہ اضافہ ہورہاہے،آئےروزشہرمیں جرائم کی وارداتوں نےقانون نافذکرنےوالےاداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگادیاہے۔

پولیس کےمطابق ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک سیکیورٹی گارڈ کوبھی قتل کر دیا ،چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 19گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرالیا،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مختلف مقامات سے 46افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر43شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔
پولیس کےمطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر7شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی،40موٹرسائیکلیں چوری،1 کار چوری،4دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 330ورداتیں رپورٹ ہوئی،ناجائز اسلحہ کے35منشیات کے26مقدمات درج کیے گئے ،آپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں 68اشتہاری اور 67عدالتی مفرور دھر لیے۔