سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،حکومت نےآرڈرجاری کردیا

Jul 13, 2024 | 00:45 AM

ایک نیوز:پنجاب حکومت نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکاآرڈرجاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہ میں پچیس فیصد اضافہ کیاجائے گا ۔گریڈ سترہ سے گریڈ بائیس کے افسران کی تنخواہ میں بیس فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔

سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل نے تما سیکرٹریوں کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا مراسلہ بجھوادیا۔ ڈپٹی کمشنر ز سمیت دیگر افسران کو بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کو ایڈہاک ریلیف کا نام دیاگیا ہے    ۔

مزیدخبریں