ایک نیوز:سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدرہنماپی ٹی آئی اسدقیصرنےسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان سےٹیلیفونک رابطہ کیا۔
تفصیلات کےسنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سےمتعلق فیصلہ سپریم کورٹ کےفل کورٹ13رکنی بینچ نےمحفوظ فیصلہ سنایا۔
سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدسابق سپیکراسدقیصرنےسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کےساتھ ٹیلی فون رابطہ کیا۔ دونوں رہنماوں کی جانب سےملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیااور مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر گفتگو کی۔
مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہماری جماعت تسلیم کرتی ہے۔فیصلے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے ساتھ خیر سگالی کرتے ہیں۔ امید ہے فیصلہ دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے ثابت ہوگا۔
اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمن کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
رہنماپی ٹی آئی اسدقیصرکاکہناتھاکہ آج کے فیصلے سے ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی قائم ہوگی۔