ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

Jul 13, 2023 | 21:45 PM

ایک نیوز :عوام  کی سہولت کےپیش نظر الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق اب ووٹ کے اندراج ، اخراج ودرستگی کے لیے آخری تاریخ 20 جولائی 2023ہوگی۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔ ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کے اندراج ،منتقلی ،اخراج یا کوائف میں درستگی کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پُر کریں ،فارم اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔ اندراج و منتقلی ووٹ کے لیئے فارم نمبر 21استعمال کریں۔ اعتراض/اخراج ووٹ کے لیئے فارم نمبر 22استعمال کریں۔ کوائف کی درستگی کے لئےفارم نمبر 23استعمال کریں۔ عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں مزید رہنمائی اور معلومات کیلئے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں ۔

مزیدخبریں