ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدوں سے استعفوں کی افواہیں جھوٹی نکلیں۔
تفصیلات کےمطابق عون چودھری اور نعمان لنگڑیال نے ایک نیوز کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے استعفے نہیں دیئے ۔نعمان لنگڑیال نے کہا کہ جب آئی پی پی کی قیادت کہے گی مستعفی ہو جاؤں گا۔ عون چودھری اور نعمان لنگڑیال بطور معاون خصوصی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق عہدوں سے استعفوںکا فیصلہ پارٹی کےسربراہ جہانگیر ترین کریں گے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا اور قومی میڈیا پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ پارٹی قیادت کے حکم پر عون چودھری اور نعمان لنگڑیال نے جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ استعفے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین کے حوالے کر دیے گئے ۔کچھ روز قبل استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر علیم خان نے پارٹی ارکان نعمان لنگڑیال اور عون چوہدری کو کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔