بھارت نے فرانس سے رافیل جیٹ طیاروں، آبدوزیں خریدنے کی منظوری دے دی

Jul 13, 2023 | 20:06 PM

ایک نیوز :بھارتی وزارت دفاع نے وزیراعظم نریندر مودی کی فرانس آمد سے قبل ہی نیوی کے لیے 26 رافیل جنگی طیاروں اور تین آبدوزیں خریدنے کی ابتدائی منظوری دیدی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نیوی کے لیے 26 رافیل جنگی جہاز اور تین اسکارپین کلاس آبدوزیں خریدنے کی منظوری دی گئی ہے۔خیال رہے کہ بھارت وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے دو روزہ دورے پر ہیں تاکہ مغرب میں نئی دہلی کے سب سے پرانے اسٹریٹجک پارٹنر کے ساتھ تعلقات کو گہرا کیا جا سکے جہاں متعدد اعلیٰ سطحی دفاعی سودے اور ہند بحرالکاہل میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا مشترکہ منصوبہ متوقع ہے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرقیادت دفاعی حصولی کونسل نے اس معاہدے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس معاہدے میں 26 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری، جن میں چار ٹرینرز اور تین اسکارپین کلاس آبدوزیں شامل ہیں جو بھارت کے مازگون ڈاک شپ بلڈرز اور فرانس کے نیول گروپ کے ذریعے بنائی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اس معاہدے میں خریداریوں کی کل مالیت تقریباً 800 ارب روپے ہونے کی توقع ہے۔تاہم حکومت لاگت کے اعداد و شمار نہیں بتائے اور کہا کہ قیمتوں پر ابھی بات چیت نہیں ہوئی۔
گزشتہ کچھ برسوں میں نریندر مودی نے فوج کو جدید بنانے کے لیے اخراجات میں اضافہ کیا ہے جبکہ پاکستان اور چین کے ساتھ دو متنازعہ سرحدوں پر تعینات افواج کی فراہمی کے لیے ملکی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔

مزیدخبریں