ایک نیوز :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملتان میں سابق رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کی رہائشگاہ پرپہنچے جہاں انہوں نے عبدالغفار ڈوگر کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو، معاونِ خصوصی عطاء تارڑ اور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن بھی وزیرِ اعظم شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ اعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔