ایک نیوز: عام انتخابات سے پہلے انتخابی قوانین میں ترامیم کے لیےانتخابی اصلاحات کا تیسرا اجلاس،وزیر قانون اعظم تارڑ کہتے ہیں کہ الیکشن اصلاحات پہ 99فیصد کام مکمل کر لیا گیا ، جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پہ اتفاق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے پہلے انتخابی قوانین میں ترامیم کے لیےانتخابی اصلاحات پر تیسرا اجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے ان کیمرہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،سینیٹر تاج حیدر، سینیٹرکامران مرتصی،ایم این اے امین الحق،سیکریٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام شریک ہوئےجبکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے آن لائن شریک ہوۓ،اجلاس میں الیکشن ایکٹ پر مزید ترامیم زیر غور لائیں گئیں۔
اجلاس کے بعد وزیر قانون اعظم تارڑ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اصلاحات پہ 99فیصد کام مکمل کر لیا گیا ، جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پہ اتفاق ہو گیا ہے، ایک دو معاملات پر پی ٹی آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، یہ معاملات اتنے حساس نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جا سکے، پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کر لیں گے،سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ہے۔