ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کو بڑا ریلیف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ پر کسی کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔
ملزمان کی جانب سے اسریٰ چودھری، ملک سلیم، شہزاد احمد بھٹی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کرسکی۔ عدالت نے تحریک لبیک کے 12 کارکنان کو بری کر دیا۔
بری ہونے والوں میں ناظم اعلی شمالی پنجاب تحریک لبیک عثمان مظفر علامہ صغیر احمد ٫سلمان جمیل٫تیمور خان٫ماجد علی ٫محمد ندیم٫ ٫محمد افضل ٫محمد حنیف ٫محمد ارشد تبسم سمیت 12 ملزمان شامل ہیں۔
ملزمان کیخلاف تھانہ سندر میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا، تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا۔