سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیس بھی سماعت کیلئےمقرر

 سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیس بھی سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیس بھی سماعت کیلئےمقرر

ایک نیوز: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ21 جولائی کو سماعت کرےگا۔سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ عدالتی عملے نے 8 جون کو کیس کی سماعت نہ ہونے سے متعلق باضابطہ آگاہ کر دیا تھا کیونکہ 8 رکنی بینچ کے ایک رکن دستیاب نہیں  تھے ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید طبیعت ناسازی کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ جس پر کیس کی سماعت کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ کررہی ہے، جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر نقوی،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک،جسٹس حسن اظہر رضوی اورجسٹس شاہد وحید بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
عدالت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک رکھا ہے، قائمہ کمیٹی میں ہونیوالی بحث کا ریکارڈ بھی عدالت عظمی نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، وفاقی حکومت نے فل کورٹ کی تشکیل دینے کیلئے متفرق درخواست دائر کررکھی ہے ۔عدالت نے گزشتہ سے پیوستہ سماعت میں فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔