کراچی میں گندے نالوں سے مشین گنز ملنے لگیں

Jul 13, 2023 | 16:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤں نمبر6 بخاری مسجد کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ایک ایس ایم جی برآمد  کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ایس ایم جی کی حالت انتہائی خستہ ہے،نالے کی مزید صفائی کرائی جا رہی ہے،ممکن ہے کہ نالے سے مزید اسلحہ برآمد ہوجائے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے نالے کی صفائی جاری ہے۔

مزیدخبریں