سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کےحوالےسےکیس سماعت کیلئےمقرر

Jul 13, 2023 | 16:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں 9مئی سے متعلق خصوصی عدالتوں کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6رکنی بینچ 18 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کریگا۔لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر علی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق لارجر بینچ 18 سے 20 جولائی تک کیلئے تشکیل دیا گیا، رجسٹرار آفس نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس پر فیصلے تک آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت مقدمات سننے سے معذرت کی تھی اور جسٹس سردار طارق مسعود نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اس مؤقف کی تائید کی تھی۔ جسٹس منصور علی شاہ وفاقی حکومت کے اعتراض کے بعد بینچ سے الگ ہو گئے تھے۔ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اور اعتزاز احسن سمیت 4 درخواست گزاروں نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔
 

مزیدخبریں