ساہیوال: سابق پی ٹی آئی ایم پی اے بیٹے سمیت گرفتار

Jul 13, 2023 | 16:03 PM

ایک نیوز: ساہیوال سے ایک اور پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر اسمبلی اصغر خان لاہڑی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اصغر خان اور ان کے بیٹے سمیت پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے بیٹے کی شناخت حسن خان لاہڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ جن کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

دوسری جنب اصغر خان لاہڑی کی گرفتاری سے تحصیل ساہیوال میں پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آسکا۔

مزیدخبریں