پاکستان نے بھارت سے سیمیٰ تک قونصلر رسائی طلب کرلی

پاکستان نے بھارت سے سیمیٰ تک قونصلر رسائی طلب کرلی
کیپشن: Pakistan has sought consular access from India to SIMA

ایک نیوز: پاکستان کے دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا کے مطابق پاکستان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی خاتون سیما سے متعلق خبروں کی تصدیق کرکے پاکستان کو آگاہ کرے۔ ان کے بقول پاکستان نے سیما تک قونصلر رسائی کی درخواست دی ہے جس پر بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

ہفتہ وار نیوزبریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وفد نے  6جولائی کو پاکستان کا دورہ کیا ،دونوں ممالک نے توانائی اور موسمیاتی تبدیلی پر بات کی ، متحدہ عرب امارات کا پاکستان نے کاپ 2027-28کی میزبانی پر ان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مذمت کی او آئی سی میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ، اسلاموفوبیاکیخلاف پوری دنیا کے مسلمان اکٹھے ہیں سیکرٹری خارجہ آج آسیان ممالک کی کانفرنس میں موجود ہیں، سیکرٹری خارجہ آسیان ممالک فورم میں پاکستان کا مؤقف بیان کریں گے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چین میں موجود ہے اور چینی حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان منصوبوں پر بات ہورہی ہے پاکستانی قوم یوم شہداء کشمیرکا دن منارہی ہے ، آج کا دن 1931ء میں ڈوگرا فوج نے کشمیری مسلمانوں پر فائرنگ کی تھی ، بھارت کی جانب سے تاحال کشمیری مسلمانوں پر ظلم وستم جاری ہے ، آذر بائیجان کے وزیر 17جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، وفاقی وزیر تجارت نوید قمر آذربائیجان کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس کو دیکھ رہے ہیں، اس وقت اس دورہ پر تبصرہ کرنا قبل ازوقت ہوگا افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہیے ،اس بات کو یقینی بنانا افغانستان کی ذمہ داری ہے پاکستان اور چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی افغانستان اپنے وعدوں کو پورا کرے اور اپنی ذمہ داری بھی پوری کرے پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں ہے پاکستانی وزیر ووزیر مملکت برائے خارجہ نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا ، ہمارے ریکارڈ کے مطابق پاکستانی وزراء خارجہ اسرائیل نہیں گئے۔