ایک نیوز: بھارت میں ہونے والی مون سون کی تباہ کن بارشوں نے شمالی ریاستوں میں تباہی مچانے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت نئی دہلی کو بھی شدید متاثرکیا، بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح کا 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بھارتی میڈیا میں لمحہ بہ لمحہ رپورٹ کی جانے والی صورتحال کے مطابق موسلادھاربارشوں کے باعث نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرچکی ہے۔
شہرکے بیشتر علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ دریا میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہرکیا گیا ہے۔ جہاں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں وہیں گاڑیاں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
گزشتہ روزمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح کا 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جہاں پانی کی سطح 207.08 میٹرتک ریکارڈ کی گئی تھی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق آج صبح جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے بھی تجاوزکرتے ہوئے 208.46 میٹرتک پہنچ چکی ہے۔
شدید بارشوں کے باعث نئی دہلی کے متعدد علاقوں کے زیرآب آنے کی وجہ ہتھنی بیراج کنڈ سے پانی چھوڑے جانابتائی جارہی ہے لیکن دوسری وجوہات کو بھی دہلی کے ڈوبنے کا باعث قراردے رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی پانی دریائے جمنا کے نزدیک واق مغلیہ سلطنت کے سنہری دور کی یادگار لال قلعہ تک بھی جا پہنچا۔
#Watch | NDTV Ground Report: Red Fort Wall Or A Bridge Over A River? It's Difficult To Tell@Priyanshi50 reports pic.twitter.com/c0GvWJ7Ea4
— NDTV (@ndtv) July 13, 2023
اس سے قبل نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ نے بھارتی ریاست ہریانہ کو دریا میں پانی چھوڑنے سے منع کیا تھا تاہم وہاں سے مزید پانی چھوڑ ے جانے کے باعث دریا میں پانی خطرناک سطح سے 3 میٹر تک اوپرجاچکا ہے۔
دوسری جانب نئی دہلی میں سیلابی صورتحال کے باعث پینے کے پانی کے پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے پانی کی بھی قلت ہے۔
دہلی ٹریفک پولیس نے آج صبح اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ کئی سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے اس لیے مسافر وہاں جانے سے سے گریز کریں۔ ہنگامی صورتحال کے باعث تمام اسکولوں سمیت سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
#WATCH | "We are here to evaluate the flood situation and the need for law & order and policing element...We are assessing it. If the situation worsens, we have maintained holistic coordination and cooperation with the units of NDRF, local administration, and municipality...the… pic.twitter.com/BW19obFLqH
— ANI (@ANI) July 13, 2023
واضح رہے کہ رواں سیزن میں دہلی میں دہائیوں کی سب سے زیادہ مون سون بارش ہوئی ہے۔