لاہور:آٹا پھر مہنگا،روٹی پہنچ سے باہر

Jul 13, 2023 | 13:26 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں مزید 100روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے جب کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 ہزار 850 روپے تک پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور میں کئی بار آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آچکا ہے۔

مزیدخبریں