پارکو کے2ملازمین اغواء، کوٹ مٹھن میں دریشک برادری سراپااحتجاج

 پارکو کے2ملازمین اغواء، کوٹ مٹھن میں دریشک برادری سراپااحتجاج
کیپشن: پارکو کے2ملازمین اغواء، کوٹ مٹھن میں دریشک برادری سراپااحتجاج

ایک نیوز: کوٹ مٹھن میں بنگلہ دھینگن کے مقام پر دریشک برادری کے لوگ سراپا احتجاج،گذشتہ ایک ہفتہ قبل روجھان کے علاقے سے پارکو کے 2ملازمین کو اغواء کیا گیا لواحقین بازیابی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ 

تفصیلات کے مطابق روجھان کے علاقے سے گذشتہ ایک ہفتہ قبل محمد اصغر نامی پارکو آفیسر اور ڈرائیو کو ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈاکو اغوا کرکے لے گئے تھے جس پر لواحقین نے مغویان کی بازیابی کے لیے پولیس سےمسلسل رابطہ کیا۔پولیس کی جانب سے کسی قسم کے کوئی اقدامات نا ہونے پر لواحقین نے بنگلہ دھینگن کے مقام پر انڈس ہائی وے روڈ بلاک کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ ہونے والا ہے ہمارے مغویان کو بازیاب نہیں کرایا گیا ہم پرامن لوگ ہیں مجبوراً سڑک بلاک کرکے پرامن احتجاج کررہے ہیں۔ڈی پی او راجن پور سے مطالبہ ہے کہ ہمارے مغویان کو جلد بازیاب کرایا جائے ورنہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مغویان کی بازیابی کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈاکوؤں کے ٹھکانے کا تعاقب کیا جارہا ہے جلد ہی مغویان کو بازیاب کروالیا جائے گا.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-13/news-1689236382-7747.mp4