بھارت کاجنگی جنون ، 26 رفال جنگی طیاروں اور 3 اسکورپئین آبدوزوں کی خریداری کی منظوری 

rafael war planes deal
کیپشن: rafael war planes deal
سورس: google

ایک نیوز :  بھارت کی دفاعی کونسل نے 26 رفال جنگی جہازوں کی خریداری کی منظوری دیدی۔ بھارتی وزیراعظم نرنیدرا مودی آج فرانسیسی صدر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق انڈین بحریہ کے لیے  26 رفال ایم جہازوں اور تین سکورپین آبدوزوں کی اربوں ڈالر کی  خریداری کے  لئےمیں   کافی عرصے سے بات چیت چل رہی تھی۔

فرانس کا رفال جنگی طیارہ انڈیا کے فضائی دفاع میں سب سے جدید جنگی جہاز ہے۔ مزید رفال طیاروں کی خریداری چین سے سرحدی کشیدگی اور چین کی تیزی سے بڑھتی بحری قوت کے چیلنج کو سامنے رکھ کر کی جا رہی ہے

س سے قبل انڈیا نے ایک طویل مذاکرات کے بعد سنہ 2016 میں فرانس سے فضائیہ کے لیے 36 رفال جنگی طیارے خریدے تھے۔

اس سودے کی ایک اہم بات یہ تھی کہ ابتدا میں فرانس کو اپنے یہاں تیار کیے گئے چند رفال طیارے انڈیا کے حوالے کرنے تھے اور باقی رفال فرانس کے اشتراک سے انڈیا میں تیار کیے جانے تھے۔

اس کے لیے رفال بنانے والی فرانسیسی کمنپی ڈاسو ایوی ایشن نے انڈیا کی ایک نجی کمپنی ریلائنس ڈیفنس اینڈ آف شور انجینئیرنگ لمیٹیڈ نامی ایک کمپنی سے انڈیا میں رفال بنانے کے لیے مشترکہ وینچر ڈاسو ریلائنس ایرو سپیس لمیٹیڈ قائم کیا تھا۔ تاہم انیل امبانی کی کمپنی ریلائنس نے خود کو دیوالیہ قراردیدیا ہے ۔ جس کے بعد اس سودے کے مستقبل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔