میرانشاہ:بچیوں کی تعلیم کیلئے آرمی پبلک سکول کی ریکارڈ مدت میں تکمیل

Jul 13, 2023 | 12:19 PM

ایک نیوز: میران شاہ میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک معیاری تعلیمی ادارے کی کمی کو بَرُوئے کار لاتے ہوئے جنوری 2023 میں ایک جدید  ٹیکنالوجی سے آراستہ سکول کے قیام کا ارادہ کیا گیا اور تین مہینے کے کم ترین عرصے میں اس اسکول کو فعال بنایا گیا۔

اس اسکول کا نام ٹوچی آرمی پبلک اسکول میران شاہ ہے اور اس کا افتتاح 2 مئی 2023 کو کیا گیا تھا۔ اس اسکول میں تعلیم کے معیار کو کسی بھی بڑے شہر کے برابر لانے کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ، جدید کمپیوٹر لیب اور سائنس لیبز کا قیام یقینی  بنایا گیا۔

اس اسکول میں پلے گروپ سے لے کر میٹرک تک تعلیم فراہم کی جا رہی ہے اور 2 مہینے  کے کم ترین عرصہ  میں اس  کی تعداد  400 طالبات سے تجاوزکر چکی ہے جو  کہ اس ادارے کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے۔

میران شاہ میں امن و امان اور  تعلیمی اداروں کے انقلابی اقدامات میں پاک فوج کا بھرپور تعاون اور بیش قیمت قربانیاں شامل ہیں۔

مزیدخبریں