ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس کے اہم بیانات پر پاکستانی عوام کی رائے

Jul 13, 2023 | 12:12 PM

ایک نیوز: عوام نے 9 مئی کی شرپسندی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو کیفرِکردار تک پہنچانے کی پرزور  حمایت کردی۔ عوام کا کہنا تھا کہ فوج حفاظت کرتی ہے، اس کے خلاف نہ بات ہو سکتی ہے نہ کرنی چاہیے۔ شرپسندوں نے ملک کا نقصان کیا ہے،فوج ایسا نہیں کر سکتی۔

عوام کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی ہم نے اینٹ سے اینٹ بجا دی، دشمنوں کو کہنے کی کیا ضرورت ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی کو پہلے خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ قومی نقصان ہے، پوری دنیا میں بدنامی ہوئی ہے ہماری، ایسے کرداروں کو عبرتناک سزا دینی چاہیے۔

عوام نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے تھا، بہت غلط کیا ہے۔ یہ جن سویلینز نے وہاں مداخلت کی ہے ان کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے۔ یہ سزا کے لائق ہیں، انہوں نے پوری عوام کو پریشان کیا ہوا ہے، ہمارے افسروں نے بہت اچھی بات کہی ہے۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا عوام فوج کے خلاف جائے گی اور نہ جاتی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا جیسے ان لوگوں نے کیا ہے، اتنی ہاسٹیلیٹی نہیں دکھانی چاہیے تھی۔ یہ کچھ لوگوں کی سازش کی وجہ سے ہوا ہے، میں سرکار سے اپیل کرتا ہوں کہ ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

عوام نے واضح کیا کہ فوج نہیں یہ سیاسی جماعتوں نے کیا ہے۔ میں سخت مذمت کرتا ہوں، پاک آرمی کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں۔ یہ فوج نے نہیں کیا۔ جو اس کی سپورٹ کرتے بھی ہیں میرے خیال میں وہ بھی غلط ہیں۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جس کی بھی سازش تھی اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ فوج ہمارے ملک کی پاسبان ہے، انہوں نے ظاہر ہے ایسا نہیں کیا، اپنے طور پر اپنا امیج کوئی خراب نہیں کرتا۔ جو بھی ڈی جی آئی ایس ایس پی آر نے کہا ہے سب صحیح کہا ہے۔

عوام نے کہا کہ پاکستان آرمی کا کوئی قصور نہیں ہے۔ یہ سیاسی پارٹی صحیح نہیں ہے، عوام کے ساتھ جو غداری کی ہے،ان کو سزا ملنی چاہیے، ایسے لوگوں کو رہنا نہیں چاہیے۔ یہ پبلک بھی ہو سکتی ہے اور کوئی سیاسی جماعت بھی ہو سکتی ہے مگر فوج نہیں کرسکتی۔ جو بھی ملوث تھے ان کو سامنے لایا جائے۔

مزیدخبریں