پشاور: نجی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز کا دورہ ریڈیو پاکستان

Jul 13, 2023 | 12:00 PM

ایک نیوز: نجی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فیکلٹی ممبرز کو 9 اور 10 مئی کو ہونے والے افسوس ناک واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور عمارت کے جلے پوئے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کرایا گیا۔

شرکاء نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس قسم کے واقعات کی مذمت کرتے ہے اور آج یہاں پر آنے کا مقصد اظہار یکجہتی ہے۔ ہمیں بہت افسوس ہوا کہ ہم نوجوان نسل کو کیا پیغام دینا چاہتے ہے۔ ریڈیو پاکستان کی اس حالت پر افسوس ہے۔

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملکی اثاثوں کی حفاظت کریں۔ ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ 

مزیدخبریں