سیاسی، سماجی شخصیات، سول سوسائٹی، صحافیوں کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس

سیاسی، سماجی شخصیات، سول سوسائٹی، صحافیوں کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس
کیپشن: A delegation of political, social personalities, civil society, journalists visited Jinnah House

ایک نیوز: سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور صحافیوں کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔  

تفصیلات کے مطابق وفد کا کہنا تھا کہ " آج ہم نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا تو دیکھ کر انتہائی دُکھ ہوا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھرکو کس قدر بری طرح جلایا"۔

پاک افواج اور شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے۔ ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ شرپسندوں نے قائد کے گھر لہراتے قومی پرچم اور مسجد کے تقدس کو بھی پامال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ " قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں کے خلاف حکومتِ پاکستان اور عدالتوں کو جلد از جلد کارروائی کرکے سخت سزا دینی چاہیے"۔