ایک نیوز: آج ملک بھر میں عام و خاص پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ 75 سالوں سے قربانیاں دینے والے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو پاکستانی عوام نہیں بھولی۔
گلوکار وارث بیگ کا کہنا ہے کہ "آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں"۔
فنکار عمار کا کہنا ہے کہ " آج ہم پاکستانی قوم شہداء کی ان ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لختِ جگر کو قربان کر کے جموں و کشمیر کو آزاد کرنے کی کوشش کی ہے"۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ "گزشتہ 75 سالوں میں بھارت کشمیری عوام کے آئینی عزم کو کچل نہیں سکا اور نہ ہی تحریکِ آزادی کو دبا سکا۔ آج کے دن جدوجہدِ آزادی کی خاطر 75 سالوں سے لڑنے والوں کو یاد کرنے کا دن ہے"۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ "نڈر اور بے باک کشمیری عوام بھارت کا ظلم سہ رہے ہیں مگر بھارت ان کے عزم کو کچل نہ سکا۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں"۔
شہریوں نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی جدوجہدِ آزادی میں انکے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی کے لیے پرامید اور دعاگو ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بھارتی دہشتگرد فوج کو شکست ہو گی اور کشمیر آزاد ہو گا"۔