سائیکلنگ فیڈریشن کا کوریا تربیتی کیمپ کیلئے 2 سائیکلسٹس، 1 کوچ کا اعلان

Jul 13, 2023 | 11:40 AM

ایک نیوز: سائیکلنگ فیڈریشن نے کوریا میں تربیتی کیمپ کیلئے 2 سائیکلسٹس اور ایک کوچ کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سائیکلسٹس میں سید عاقب شاہ اور محسن خان شامل ہیں جبکہ سرمد شہاب سائیکلسٹس کے ساتھ ٹریک کوچ کے طور پر جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ تربیتی کیمپ 19 جولائی سے 21 اگست تک کوریا میں ہوگا۔ صدر سائیکلنگ فیڈریشن اظہر شاہ کا کہنا ہے کہ کیمپ کے تمام اخراجات کوریا سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔

مزیدخبریں