نگران وزیراعلیٰ کی والڈ سٹی کولاہور کے تاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے ٹائم لائن

نگران وزیراعلیٰ کی والڈ سٹی کولاہور کے تاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے ٹائم لائن
کیپشن: Caretaker CM's Timeline for Restoration of Historic Gates of Walled City Kolhaur

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں مقبرہ نور جہاں اورمقبرہ جہانگیر کے پاس گریٹر اقبال پارک کی طرز پرپارک بنانے کی تجویز دیدی گئی۔ اس کے علاوہ لاہورکے 12تاریخی دروازوں کی بحالی کے پراجیکٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کوتاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے ٹائم لائن دے دی۔ لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی کے ماہرین ریسرچ کے بعد ڈیزائننگ اورپراجیکٹ تیار کریں گے۔

ٹیکسالی،لوہاری،شاہ عالمی،موچی،اکبری،دہلی،یکی،روشنائی،شیراں والا،مستی گیٹ اوردیگردروازوں کومرحلہ وار پروگرام کے تحت اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ نے تاریخی دروازوں کے اردگرد تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ اس کے علاوہ بجلی کے تار زیرزمین کرنے کیلئے لیسکو سے رجوع کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تاریخی عمارتوں پر وال چاکنگ اوربینرزفوراً ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے شاہی قلعہ کے بالمقابل مریم زمانی بیگم مسجد کی بحالی اور تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ 

ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے تاریخی دروازوں اور قدیم عمارتوں کے بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء منصو ر قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر،سینئرممبربورڈ آف ریونیو،سیکرٹریز خزانہ، لوکل گورنمنٹ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، تعمیرات و مواصلات،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔