عذیر بلوچ کی سب جیل منتقلی کاکیس،سماعت 17 اگست تک ملتوی 

Jul 13, 2023 | 11:13 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:عذیر بلوچ کو سینٹرل جیل سےسب جیل منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن چیلنج ،عدالت نے درخواست کی نقل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 اگست کیلئےملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار ثمینہ نے کہا کہ9 جون 2020 کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر عذیر بلوچ کو سینٹرل جیل سے سب جیل میٹھا رام منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا۔ 

 حیدر فاروق وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عذیر بلوچ 2016 سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے،سب جیل میٹھا رام میں عذیر بلوچ کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں،عذیر بلوچ کو ایک تنگ سے چھوٹے کمرے میں بغیر پنکھے کے بند کیا ہوا ہے،مہینہ میں ایک دن اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے،خدشہ ہے کہ عذیر بلوچ کو سب جیل سے کورٹ لے جاتے ہوئے قتل نا کردیا جائے۔

حیدر فاروق وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ عذیر بلوچ کو سب جیل منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے،عذیر بلوچ کو تمام بنیادی سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،سندھ حکومت ،آئی جی جیل خانہ جات،سپرینڈنٹ سینٹرل جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایڈیشنل  پراسیکیوٹر  نے کہا کہ ہمیں ابھی تک درخواست کی کاپی نہیں ملی، فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست کی نقل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 اگست کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں