پاکستانی پیسر شاہین آفریدی نے 100ویں ٹیسٹ وکٹ پر نظریں جمالیں

Jul 13, 2023 | 11:09 AM

ایک نیوز: قومی کرکٹ  ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے 100 ویں ٹیسٹ وکٹ پر نظریں جما لیں، انہیں اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے، شاہین آفریدی کہتے ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اتوار سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں تمام نظریں شاہین شاہ آفریدی پر لگ گئیں جنہیں ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے صرف ایک شکار کی ضرورت ہے۔

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ایک سال کے وقفہ کے بعد سری لنکا بورڈ الیون کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ میں ریڈبال تھامی  تھی۔ جس میں انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

ایک سال قبل اسی سری لنکا کے گال ٹیسٹ میں وہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ 

شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ ’میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں کیونکہ میری واپسی اسی ملک میں ہورہی ہے جہاں میں انجرڈ ہوا تھا’۔

پاکستانی پیسر نے مزید کیا کہ ’ انجریزکسی بھی کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن واپسی پر خوشی ہے۔ میں ہمیشہ ریڈبال کرکٹ سے لطف اندوز ہوا ہوں اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سووکٹوں سےصرف ایک وکٹ کی دوری پر ہوں جو یقیناً میرے لیے بہت اہم بات ہے’۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی بروز اتوار سے گال میں شروع ہوگا۔

مزیدخبریں