ایک نیوز:سیلاب کے بعد سانپ اورزہریلے جانور نکل آئے، پسرور کےنواحی علاقہ کلاس والہ میں کمرے میں سوئے ہوئے 2نو جوانوں کو سانپ نے ڈس لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پسرور میں 16سالہ عمر اور 18 سالہ اسد کو انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نذر پسرور سول ہسپتال میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے نارووال ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
پسرور میں سول ہسپتال میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین ہی موجود نہیں، اس لیے نارووال ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ساون بھادوں میں سانپ اور دیگر زہریلے جانور باہر نکل آتے ہیں اورزرعی علاقوں میں سانپ،بچھو اور دیگر جانوروں کے کاٹنے کے حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔اکثر ایسے واقعات رونما ہونے پر ہسپتالوں میں سانپ کے کاٹنے کی دوائی ہی موجود نہیں جس کے باعث زیادہ تر لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں۔