ایک نیوز: لاہور کی سیشن عدالت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سیشن عدالت فائرنگ کے واقعے میں پیشی پر آئی خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن کی شناخت صغریٰ بی بی اور محمد امین کے نام سے ہوئی ہے۔امدادی ٹیموں نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا ۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی سیشن کورٹ پہنچ گئی ۔ سیشن عدالت کے سیکیورٹی حکام نے گولیوں کے 11 خول حاصل کرلیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پیشی کیلئے عدالت آئے تھے، فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا گیا۔ فرار ہوتے ملزمان کو پولیس نے گیٹ سے گرفتار کیا۔جنہیں ایس پی سٹی کے دفتر میں منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔
آئی جی پنجاب کا نوٹس، سی سی پی او سے رپورٹ طلب:
لاہور میں سیشن کورٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 02 افراد کے جاں بحق ہونے کے معاملہ میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-13/news-1689229348-1879.mp4