بچوں اور بڑوں میں مرض کی شناخت کرنے والاحیران کن ’لولی پاپ‘ ایجاد

بچوں اور بڑوں میں مرض کی شناخت کرنے والاحیران کن ’لولی پاپ‘ ایجاد
کیپشن: Surprising 'lollipop' invention to identify disease in children and adults

ایک نیوز: سائنسدانوں نے لولی پاپ میں تھوڑی سی ترمیم کرکے اسے منہ اور سانس کے امراض کی شناخت کرنے والے ایک معتبرآلے میں تبدیل کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کئی امراض کی شناخت میں حلق کی گہرائی میں سے لعاب کے نمونے درکار ہوتےہیں۔ اس عمل سے بچے دور بھاگتےہیں۔ اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے جامعہ واشنگٹن کے سائنسدانوں نے ایک برقی آلہ بنایا ہے جس پر کوائل نما ابھار ہیں۔ اس کی دوسری جانب لالی پاپ کی ٹافی چپکائی گئی ہے۔ اب بچے اور بڑے پرلطف انداز میں اسے استعمال کرتے ہیں اور اس دوران انسانی تھوک اندر کے خانے میں جمع ہوتا رہتا ہے۔
کینڈی کلیکٹ نامی اس ایجاد میں جمع ہونے والالعاب کو تجربہ گاہ میں پہنچاکر اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس طرح کئی امراض کی شناخت کیلئےلعاب جمع کرنے والا ایک مؤثر اور مفید نظام سامنے آیا ہے۔ اس لعاب کو پی سی آر یا دیگر طریقوں سے گزار کر مرض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔ کووڈ 19 کے دور میں اسی عمل سے کورونا وائرس کی تشخیص کی جاتی رہی ہے۔
لولی پاپ استعمال کرتے ہوئے ماہرین نے تھوک میں موجود اسٹریپٹوکوکس میوٹنس اور اسٹیفلوکوکس آریئس جیسے انتہائی مہلک بیکٹیریا کی کامیاب شناخت کی ہے۔ جب اس لولی پاپ کو آزمایا گیا اس کے 100 فیصد نتائج سامنے آئے جو ایک قابلِ قدر پیشرفت ہے۔