ایک نیوز:اب پرانے کپڑے سلوانے اور جوتوں کی مرمت کروانے پر بونس ملے گا، فرانس نے اسکیم متعارف کروادی۔
پیرس سے موصول اطلاع کے مطابق اس اسکیم کے تحت جوتوں کی مرمت کرنے پر 7 یورو اور پھٹے ہوئے کپڑے سلوانے پر 10 سے 25 یورو بونس دیا جائے گا۔
اس اسکیم کا اطلاق اس سال اکتوبر سے ہوگا۔ اس حوالے سے فرانسیسی وزیر مملکت برائے ماحولیات برینگرے کولیارڈ نے گزشتہ روز پیرس کے فیشن کیلئے مشہور علاقے لا کیسرین کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سلائی ورکشاپس میں کام کرنے والوں اور جوتے گانٹھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ کپڑوں اور جوتوں کو ضائع ہونے سے بچانا بھی ہے۔
خاتون وزیر نے ورکشاپس میں سلائی کا کام کرنے والوں اور جفت سازوں سے کہا کہ وہ اس کام سے منسلک ہوجائیں، تاکہ ماحول کی بہتری کے ساتھ فیشن کو ایک نیا انداز بھی دیا جاسکے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی شہری ہر سال 7 لاکھ ٹن کپڑے پھینک دیتے ہیں، جس میں سے دو تہائی کو لینڈ فل سائٹس پر ڈال دیا جاتا ہے۔
بڑی آفر!اب پرانےکپڑےسلوانے اورجوتوں کی مرمت پرپیسےملیں گے
Jul 13, 2023 | 04:27 AM